مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی اور ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال نے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس منسوخ کردی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان اور بنگلہ دیش نے سارک سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سارک کی سربراہی ان دنوں نیپال کے پاس ہے تاہم رواں برس نومبر میں اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس ہونا تھی جسے منسوخ کردیا ہے۔ جس کے بعد اب اس سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے لیے نئی جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھوٹان، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال نے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس منسوخ کردی ہے۔ھوٹان، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
News ID 1867236
آپ کا تبصرہ