مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے اس سال بھی سارک سربراہ اجلاس کوخارج ازامکان قراردےدیا، ہندوستانی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سارک سربراہ اجلاس نہیں ہوسکتا۔ ہندوستانی سیکرٹری خارجہ وجےگوکھل کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سارک سربراہ اجلاس نہیں ہوسکتا،2014میں سارک سربراہ اجلاس کٹھمنڈومیں ہوا تھا۔نیپالی وزیراعظم کی نریندرمودی سےنئی دہلی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے نیپالی وزیر اعظم سے سارک اجلاس پربات چیت کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نریندر مودی نے نیپالی وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے کٹھمنڈواجلاس میں پرجوش شرکت کی تھی،اس وقت سرحد پار دہشتگردی ہے جس سے ماحول خراب ہورہاہے۔ 2016میں بنگلہ دیش،بھوٹان اورافغانستان نےبھی اجلاس میں شرکت سےانکارکردیاتھا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان نے 2016 میں پاکستان میں منعقد ہونی والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 2016میں بنگلہ دیش،بھوٹان اورافغانستان نےبھی اجلاس میں شرکت سے انکار کریدا تھا جس کی وجہ سے پاکستان میں سارک کانفرنس منعقد نہیں ہوسکی تھی۔
ہندوستان نے اس سال بھی سارک سربراہ اجلاس کوخارج ازامکان قراردےدیا، ہندوستانی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سارک سربراہ اجلاس نہیں ہوسکتا۔
News ID 1879903
آپ کا تبصرہ