مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پہلے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کردیا ہے اس مباحثے میں ہیلری کلنٹن نے 62 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ٹرمپ کو 27 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے آمنے سامنے مباحثے میں ہیلری نے بتایا کہ ہم نے 30 فیصد امریکی برآمدات میں اضا فہ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں نوکریاں ختم ہو تی جا رہی ہیں ،تجارتی اور سیاسی معاہدوں کو دوبارہ دیکھنا ہو گا۔
مباحثے میں 15 -15 منٹ کے 6 سیگمینٹ رکھے گئے تھے ، ہر ا میدوار کو 2 منٹ ملے ،جس میں اسے اپنا جواب یا ردعمل دینا تھا ، ٹرمپ نے بتایا کہ جب سے اوبامہ اقتدار میں آئے ہیں ،4 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اس لیے ہم کو پولیس اور کمیونٹی میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ موجودہ پالیسیوں سے افریقی امریکی اور ہسپانوی افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ہیلری نےکہا کہ غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے امیروں پر ٹیکس لگا نا ہوگا ،ٹرمپ کے منصوبے غیر مساوی اور امیروں کے لیے ہیں،میرے والد چھوٹے تاجر تھے ،جنھوں نے نچلی سطح سے محنت کی ،میرا تجربہ ٹرمپ سے مختلف ہے ۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی معاہدہ پر نظر ثانی کر نا ہو گی،وہ ہمارے ساتھ اچھا نہیں کررہے ۔ صرف ٹیکس لگا کر ہیلری کوئی بڑا کا رنامہ نہیں کرسکتیں ۔
ہیلری نے بتایا کہ 8 سال پہلے بد ترین مالی بحران ہوا ،وال اسٹریٹ کو مراعات دیں مگر وہاں مسائل دیکھے ،اس بحران سے 9 ملین افراد کی نوکریاں چلی گئیں ،اب 8 سال بعد معیشت بہتر ہو ئی ہے ، نسلی امتیار بہت بڑا چیلنج ہے اور اسکولوں اور دفاتر میں یہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ توانائی کے بہتر استعمال پر یقین رکھنے والا شخص ہوں ہمیں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔30 سال تک ان معاملات پر ڈیمو کریٹ کچھ نہیں کر پائے اب سب کیسے بدل جائے گا ؟ یہ سب جھوٹ ہے۔
ہیلری نے کہا کہ اس ضمن میں کئی اقدامات کرنے ہوں گے ،اقلیوں اور کمیونیٹیز میں خلاء دور کر نا ہوگا ۔ ہمیں کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور گن کلچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے عام افراد کے ہاتھ میں اسلحہ آنا خطرناک ہے۔
امریکا میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ منعقد ہوا جس میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر خوب تنقید کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف میں بدترین تعصب پایا جاتا ہے، ہم نے امریکی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ کیا، ہماری کوششوں سے معیشت کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8سال پہلےمعاشی بحران میں ہم کہاں کھڑے تھے، اس دوران 90لاکھ افرادکی نوکریاں چلی گئیں۔
آپ کا تبصرہ