مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری وزير خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کے نظریہ میں اختلاف پایاجاتا ہے مصر شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے خلاف ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں مصری اخباروں الاہرام،الاخبار اور الوطن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا مؤقف اور اس کی توجہ شام کی حکومت کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے جبکہ مصر شامی حکومت کی تبدیلی کے خلاف ہے لہذا شام کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کے مؤقف میں نمایاں فرق ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی یا عدم تبدیلی شامی عوام کا حق ہے اور اس میں کسی دوسرے ملک کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
مصری وزير خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کے نظریہ میں اختلاف پایاجاتا ہے مصر شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے خلاف ہے۔
News ID 1867137
آپ کا تبصرہ