مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کی صدارتی انتخابات کی مہم دو روز کے لئےمعطل ہوگئی ہے۔
ہیلری کلنٹن نیو یارک میں سانحہ نائن الیون کے 15 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شریک تھیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ لڑکھڑا گئیں ۔ طبیعت خراب ہونے کے باعث ہلیری کلنٹن کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ۔
ڈاکٹروں کے مطابق مختلف الرجیز کی وجہ سے ہلیری کو کھانسی کی شکایت بھی تھی جس کے بعد طبی معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ ہیلری نمونیا کا شکار ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہیلری گرمی اور جسم میں پانی کی کمی کا شکار بھی ہوئی ہیں ۔
امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کی صدارتی انتخابات کی مہم دو روز کے لئےمعطل ہوگئی ہے۔
News ID 1866864
آپ کا تبصرہ