9 ستمبر، 2016، 1:58 PM

پاکستان کے چیف جسٹس کی پاکستانی حکومت پر برہمی/ حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہے

پاکستان کے چیف جسٹس کی پاکستانی حکومت پر برہمی/ حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہے

پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاکستان کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے پنگ پانگ کھیلنے میں مصروف ہے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے تمام ادارے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیتے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاکستان کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے پنگ پانگ کھیلنے میں مصروف ہے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے تمام ادارے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیتے ہیں ۔اطلاعات کےمطابق ماحولیاتی اور سمندری آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرصدارت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور نکاسی آب کے منصوبے ایس تھری میں ٹال مٹول پربرہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ماحولیاتی اور سمندری آلودگی کا معاملہ 24 سال سے زیر التوا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہیں، مفاد عامہ کے مسائل بھی حل نہیں کیے جاتے اور تمام ادارے ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیتے ہیں جب کہ بھگتنا عوام کو پڑتا ہے۔عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومت کو فوری طور پر منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔

News ID 1866789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha