8 ستمبر، 2016، 6:57 PM

ڈونلڈ ٹرمپ

روسی صدر ولادیمیرپوتین قابل اور بہترین صدر ہیں

روسی صدر ولادیمیرپوتین قابل اور بہترین صدر ہیں

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپوتین قابل اور بہترین صدر ہیں جن کا اپنے ملک پر مکمل کنٹرول ہے وہ امریکی صدر باراک اوبامہ سے اچھے اور بہترین رہنما ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپوتین قابل اور بہترین صدر ہیں جن کا اپنے ملک پر مکمل کنٹرول ہے وہ امریکی صدر باراک اوبامہ سے اچھے اور بہترین رہنما ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں فوجی امور کے ماہرین پر مشتمل فورم میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین ایک بہترین سربراہ مملکت ہیں کیونکہ اپنے ملک پر ان کا مکمل کنٹرول ہے اور وہ اس وقت امریکی صدر باراک اوبامہ سے بھی بڑے اور بہترین رہنما ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی افواج کو جنگی جہازوں ، کشتیوں اور مزید فوجی دستوں کی ضرورت ہے، اگر وہ صدراتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو امریکی افواج کے تمام شعبوں کو وسعت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ صدارت کے منصب پر فائز ہوں تو امریکی جرنیل انہیں صدارت کے پہلے 30  دنوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کا منصوبہ پیش کریں۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے صدر پیوتین کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔

News ID 1866773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha