2 ستمبر، 2016، 1:09 PM

پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے میں ہندوستانی فوج نے اہم کردار ادا کیا

پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے میں ہندوستانی فوج نے اہم کردار ادا کیا

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اروپ راہا نے بنگلہ دیش بنانے اور پاکستان کے دوٹکڑے کرنے میں ہندوستان کی تینوں مسلح افواج کے مشترکہ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی تینوں افواج نے مل کر بنگلہ دیش بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ آزاد کشمیر پر قبضہ بھی کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن حکومت کے تذبذب کی بنا پر یہ مسئلہ آج تک لٹکا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی فضائیہ  کے سربراہ ایئرچیف مارشل اروپ راہا نے بنگلہ دیش بنانے اور پاکستان کے دوٹکڑے کرنے میں ہندوستان کی تینوں مسلح افواج کے مشترکہ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان  کی تینوں افواج نے مل کر بنگلہ دیش بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ آزاد کشمیر پر قبضہ بھی کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن حکومت کے تذبذب کی بنا پر یہ مسئلہ آج تک لٹکا ہوا ہے۔ دہلی میں ایرو سپیس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف مارشل اروپ راہا نے کہا  کہ 1947 میں جموں و کشمیر پر حملہ فضائیہ کا منصوبہ تھا جس نے ہندوستانی فوج کو مسلح کرنے کے ساتھ جنگ کے میدان تک پہنچنے میں مدد کی لیکن حکومت کی جانب سے معاملے کو فوج کے ذریعے حل کرنے کے بجائے اقوام متحدہ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی تو یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوسکا آزاد کشمیر اب تک ہمارے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔ سازگار ماحول بنانے کے لئے فوج کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہم بھارت کو محفوظ بنانے کے لئے فضائی طاقت کا استعمال کرنے کے لئے ہر لمحے تیار ہیں۔ انہوں نے نے کہا 1965 ءکی جنگ میں بھارتی حکومت نے پوری طرح فضائی طاقت کا استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستانی جنگی طیاروں نے مشرقی پاکستان( بنگلہ دیش)سے بھارتی ایئربیسز، انفرااسٹرکچر اور طیاروں کو نشانہ بنایا مگر 1971 میں پہلی بار فضائیہ کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا گیا اور ہندوستان  کی تینوں افواج نے مل کر بنگلہ دیش بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

News ID 1866632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha