مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سےامریکی وزیر خا رجہ جان کیری اور پنٹاگون کے بیانات یکساں ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اور اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ جان کربی کے مطابق امریکہ اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے ۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سےامریکی وزیر خا رجہ جان کیری اور پنٹاگون کے بیانات یکساں ہیں۔
News ID 1866591
آپ کا تبصرہ