21 اگست، 2016، 12:14 PM

ہیلری کلنٹن کو ای میل معاملے میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت

ہیلری کلنٹن کو ای میل معاملے میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت

امریکہ کے ایک وفاقی جج نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو حکم دیا ہے کہ وہ ای میل معاملے پر دائر کیے جانے والے کیس میں تحریری جواب داخل کرائیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک وفاقی جج نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو حکم دیا ہے کہ وہ ای میل معاملے پر دائر کیے جانے والے کیس میں تحریری جواب داخل کرائیں ۔ادھر دو ری پبلکن سینیٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیلری نے حلفیہ بیان کے دوران کانگریس میں جھوٹ بولا ۔ مزید کارروائی کے لیے معاملہ محکمہ انصاف کے حوالے کردیا گیا۔
واشنگٹن کی ایک عدالت کے جج نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو حکم دیا ہے کہ وہ جوڈیشل واچ گروپ کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے میں ای میل کے استعمال کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کا تحریری جواب جمع کرائیں ۔
ری پبلکن پارٹی کے دو سینیٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ ای میل تحقیقات کے معاملے پر ہیلری نے حلفیہ بیان کے دوران کانگریس کے سامنے غلط بیانی سے کام لیا ہے ۔
سینیٹرز کا کہنا ہے کہ کانگریس میں بیان کے دوران ہیلری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی ای میل اکائونٹ کے ذریعے انتہائی خفیہ نوعیت کی ای میلز نہیں کی تھیں جبکہ بعد میں تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ انہوں نے اس قسم کی تین ای میلز کی تھیں۔

News ID 1866362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha