14 جولائی، 2016، 7:48 PM

امریکی حکومت سے پاکستان کی امداد بند کرنے کا مطالبہ

امریکی حکومت سے پاکستان کی امداد بند کرنے کا مطالبہ

امریکی کانگریس کے ایک پینل نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر افغان طالبان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو امریکہ کو پاکستان کو ہر قسم کی امداد بند کردینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے ایک پینل نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر افغان طالبان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو امریکہ کو پاکستان کو ہر قسم کی امداد بند کردینی چاہیے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی دہشت گردی، جوہری عدم پھیلاؤ، تجارت اور ایشاء پیسفک سے متعلق ذیلی کمیٹیوں نے پاکستان کے بارے میں مشترکہ مباحثے میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو الو بنا رہا ہے ۔ ایشیاء اینڈ پیسفک کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین میٹ سالمن نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان ہمیں بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکہ سے امداد لینے کے باوجود شدت پسندوں کو اپنی سرزمین میں پناہ دے رہا ہے۔اس موقع پر افغانستان اور اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر زالمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اگر میں غیر سفارتی اصطلاحات استعمال کروں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہمیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ افغان نژاد زالمے خلیل د زاد کا دعویٰ تھا کہ پاکستانی رہنما کئی دہائیوں سے امریکہ کو الو بنا رہے ہیں اور امریکی انتطامیہ اس سے بے خبر ہے۔

News ID 1865496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha