14 جولائی، 2016، 7:15 PM

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نئی کابینہ تشکیل دیدی

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نئی کابینہ تشکیل دیدی

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے گزشتہ روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئےنئی کابینہ بھی تشکیل دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے گزشتہ روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئےنئی کابینہ بھی تشکیل دیدی ہے۔اطلاعات کے مطابق نئی برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے کی نئی کابینہ میں بورس جانسن کو فلپ ہیمنڈ کی جگہ وزیرخارجہ بنایا گیاہے۔جب کہ فلپ ہیمنڈ اب برطانیہ کے وزیر خزانہ ہوں گے۔ سابق وزیر خزانہ جارج اوسبورن کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے سابق وزیرِ دفاع لیئم فوکس کو بین الااقوامی وزیر تجارت مقرر کیا گیا ہے جب کہ مائیکل فالن وزیر دفاع کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ تھریسامے نے اپنے پیش رو سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وہ عظیم اور جدید وزیر اعظم تھے۔
واضح رہے کہ  49 سالہ ڈیوڈ کیمرون قریباً چھ سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد کل بدھ کواپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

News ID 1865489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha