مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں اس فائرنگ کو امریکی پولیس سے انتقام لینے کی فائرنگ قراردیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کے شہر ڈیلاس میں بڑی تعداد میں سیاہ فام لوگوں نے پولیس کے ہاتھوں 2 سیاہ فام افراد کے قتل پر احتجاجی ریلی نکالی ۔ پولیس نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو نامعلوم سمت سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے 3 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ کم از کم 12 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں مزید دو زخمی اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔ڈیلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براون کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار شخس احتجاج کے دوران دھماکہ کرنا چاہتا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہوا۔
آپ کا تبصرہ