6 جولائی، 2016، 12:58 AM

پاکستان میں شوال کا چاند ںظر آگیا

پاکستان میں شوال کا چاند ںظر آگیا

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج پاکستان بھر میں عید فطر مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظرآگیا ہے جس کے بعد آج بروز بدھ  6 جولائی کو پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جائے گی ۔ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، نماز عید کے لیے ملک بھر میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے جس کے لیے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے جب کہ پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوگا جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نماز عید ادا کریں گے، اس موقع پر عیدگاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور، پشاورکوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جس کی سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ پنجاب پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے 23 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا ہے جس میں لاہور بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے عید گاہ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں سمیت کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے اس کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

News ID 1865279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha