مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ جن ممالک نے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو تشکیل دیا اور اس کی حمایت کی وہ بھی آج داعش کے بھیانک حملوں اور بم دھماکوں کی آگ میں جل رہے ہیں۔ عراقی وزير اعظم نے عراق کے بارے میں خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ کے جھوٹے اور غلط پروپیگنڈے پر شدید تنقید اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے حامی ممالک آج داعش کے آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔ حیدر العبادی نے کہا کہ داعش کے حامی ممالک آج داعش کے شعلوں میں جل رہے ہیں اور خلیج فارس کے عرب ممالک تک بھی داعشی پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ داعش کے حامی عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ بڑے پیمانے پر داعش کے حق میں پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور عراقی فوج اور عراق کے عوامی رضاکار دستوں کی داعش کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اثر انداز ہونے کی ناپاک اور ناکام کوشش کررہے ہیں۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ جن ممالک نے خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو تشکیل دیا اور اس کی بھر پور حمایت کی وہ بھی آج داعش کے بھیانک حملوں اور دھماکوں کی آگ میں جل رہے ہیں۔
News ID 1865200
آپ کا تبصرہ