27 جون، 2016، 2:10 AM

شام میں روسی طیاروں کی بمباری میں 84 وہابی دہشت گرد ہلاک

 شام میں روسی طیاروں کی بمباری میں 84 وہابی دہشت گرد ہلاک

شام کے مشرقی علاقے میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 وہابی داعشی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 وہابی داعشی دہشت گرد  ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر اثر مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 84 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 3 شامی اور روسی طیاروں نے حصہ لیا جس میں داعش سے تعلق رکھنے والے 84 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی  غیر ملکی دہشت گردی کے باعث اب تک 2 لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہوگئےہیں شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو ترکی، سعودی عرب، قطر ، امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1865041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha