مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج نے سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران شامی مہاجرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 شامی مہاجرین ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کی سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران ترک افواج کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ شام میں کام کرنےوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ رات کے وقت شام کی شمال مغربی سرحد سے مہاجرین ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ترک افواج نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ