19 جون، 2016، 12:46 PM

وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 6 کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 6 کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

پاکستان کے قبائلی علاقہ فاٹا کی سات ایجنسیوں میں سے ایک کرم ایجنسی ہے جس میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 کمانڈرز نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے قبائلی علاقہ فاٹا کی سات ایجنسیوں میں سے ایک کرم ایجنسی ہے جس میں  وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 کمانڈرز نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈرز نے اپر کرم ایجنسی کے افغان سرحدی علاقے شاہدانو دَھند میں سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ سے ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کا بھائی اعجاز محسود اور چچا خیر محمد بھی شامل ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والے ٹی ٹی پی کمانڈرز کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں سوات میں پاک فوج کی جانب سے قائم بحالی کے مرکز میں کونسلنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکیم اللہ محسود کو نومبر 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

News ID 1864851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha