خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث 4 افراد ہلاک اور  112 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث 4 افراد ہلاک اور  112 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 112 زخمی ہوگئے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 49 افراد کا تعلق شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز سے ہے  جب کہ  49 زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اور 14 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں لایا گیا۔

News Code 1864783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =