مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں روس ، ایران اور شام کے وزراء دفاع کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کا مقابلہ اور اس کی روک تھام کے بارے میں غور کیا گیا۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دھقان کی دعوت پر یہ اجلاس منعقد ہوا جس میں روس کے وزیر دفاع جنرل سرگئی شویکو اور شام کے وزیر دفاع جنرل فہد جاسم الفریج نےشرکت کی۔ اس سہ فریقی اجلاس میں علاقہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی غور کیا گيا۔ روس اور شام کے وزراء دفاع نے یہ اجلاس منعقد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے پر غور کیا گیا ہے اور تینون ممالک نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک ان کے خلاف متفقہ کارروائیاں جاری رکھنے پر تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں روس ، ایران اور شام کے وزراء دفاع کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کا مقابلہ اور اس کی روک تھام کے بارے میں غور کیا گیا۔
News ID 1864631
آپ کا تبصرہ