6 جون، 2016، 7:24 PM

فلوجہ کے علاقہ صقلاویہ میں اجتماعی قبر سے 400 لاشیں برآمد

فلوجہ کے علاقہ صقلاویہ میں اجتماعی قبر سے 400 لاشیں برآمد

عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 400 عراقیوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے انھیں ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا تھا عراقی فورسز نے حالیہ کارروائی کے دوران صقلاویہ میں ایک اجتماعی بقر سے 400 لاشیں برآمد کی ہیں داعش وک سعودی عرب ،قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 400 عراقیوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے انھیں ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا تھا عراقی فورسز نے حالیہ کارروائی کے دوران صقلاویہ میں ایک اجتماعی بقر سے 400 لاشیں برآمد کی ہیں داعش وک سعودی عرب ،قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق  عراقی افواج نے فلوجہ میں قابض وہابی گروہ داعش کے علاقے سے بڑی تعداد میں قبریں دریافت کی ہیں۔فلوجہ کے شمالی علاقے صقلاویا میں عراقی فوج کو 400 سے زائد افراد کی قبریں ملی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فوج کے سپاہی تھے جنہیں 2014 اور 2015 میں داعش نے قتل کیا تھا۔ایک پولیس کرنل کے مطابق وفاقی پولیس کی سکیورٹی فورسز، آرمی اور رضاکار فورس حشد الشعبی کو کوئلے کی کان کے آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں قبریں ملی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاشوں کے سر پر گولیاں ماری گئی تھیں اور انہیں شناخت کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔ عراقی فورسز نے شمالی بغداد سے محض 50 کلومیڑ کے فاصلے پر قابض داعش سے فلوجہ کے علاقے کو چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پر 22 اور23 مئی کو آپریشن شروع کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں آپریشن کا مقصد صقلاویہ سمیت عسکریت پسند گروپ کا محاصرہ کرکے ان کا صفایا کرنا تھا۔

News ID 1864553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha