1 جون، 2016، 1:06 AM

سعودی حکومت خطے میں فتنہ کی جڑ /آل سعود کا زوال نزدیک ہے

سعودی حکومت خطے میں فتنہ کی جڑ  /آل سعود کا زوال نزدیک ہے

تبریز کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت کو ام الفساد اور فتنہ کی جڑ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا زوال نزدیک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم باعزت و عظمت حج انجام دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تبریز کے امام جمعہ اور  نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مجتہد شبستری نے سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت کو ام الفساد اور فتنہ کی جڑ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا زوال نزدیک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم باعزت و عظمت حج ادا کریں گے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے ادارہ حج کے سربراہ اور دیگر ارکان کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب کے دنیا بھر میں ہولناک مظالم  ، سنگین اور وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون سے آل سعود کے ہاتھ رنگین ہیں، انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو جان لینا چاہیے کہ سعودی عرب بڑے شیطان کا حامی اور اتحادی ملک ہے اور بڑے شیطان کے حامیوں سے اسلام اور مسلمانوں کی بہتری کے سلسلے میں توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے سعودی عرب کے سفارتخانہ پر حملےمیں خود سعودی عناصر ملوث ہیں کیونکہ اس سلسلے میں حقائق روش ہونے کے سلسلے میں سعودی عرب رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے کہا کہ استنبول اجلاس ميں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رابطہ کا بھی سب کو پتہ چل گیا ہے۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ سعودی عرب نے دہشت گرد گروہوں کو اسرائیل کے لئے درست نہیں کیا بلکہ شام اور عراق کے لئے درست کرکے اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی جسے عالم اسلام کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

آیت اللہ مجتہد شبستری نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں ام الفساد ہے اور سعودی عرب کے پاس حج منعقد کرنے کی بالکل صلاحیت نہیں کیونکہ وہ عالمی سامراجی طاقتوں کا ایجنٹ اور آلہ کار ہے جو امریکی طاغوتی شیطانی طاقت کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

News ID 1864418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha