27 مئی، 2016، 1:07 PM

حزب اللہ کے شہداء کا تعلق شہادت کے خاندان سے ہے

حزب اللہ کے شہداء کا تعلق شہادت کے خاندان سے ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید بدرالدین کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہید سید مصطفی بدرالدین کی فولادی طاقت و قوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید بدرالدین ، شہید عماد مغنیہ اور دیگر لبنانی شہداء کے خاندانوں کا تعلق شہادت کے خاندان سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حزب اللہ کے ہفت نامہ خط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید بدرالدین کے اہلخانہ سے ملاقات میں  شہید سید مصطفی بدرالدین کی فولادی طاقت و قوت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  شہید بدرالدین ، شہید عماد مغنیہ اور دیگر لبنانی شہداء کے خاندانوں کا تعلق شہادت کے خاندان سے ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں نے شہیدسید مصطفی بدرالدین کی شخصیت کی فولادی قوت، استقامت اور پائداری کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا۔ میں اس عظیم شہید کے درجات کی بلندی اور اس کے اہلخانہ کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں صبر و استقامت کی دعا کرتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حزب اللہ کی برکت کی وجہ سے لبنان کی سرزمین بہترین نمونہ بن گئی ہے۔ اس ملاقات کے ضمن میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی انگوٹھی شہید بدرالدین کے فرزند علی بدرالدین کو عطا کی۔واضح رہے کہ شہید بدرالدین گذشتہ ہفتہ دمشق کے قریب وہابی تکفیریوں کے راکٹ حملے میں شہید ہوگئے تھےان کی شہادت پر اسرائیلیوں اور تکفیریوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

News ID 1864308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha