19 اکتوبر، 2015، 1:02 AM

شہید ہمدانی کا اخلاص تشییع جنازہ میں عوام کی بےمثال شرکت کا باعث

شہید ہمدانی کا اخلاص تشییع جنازہ میں عوام کی بےمثال شرکت کا باعث

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید جنرل حسین ہمدانی کے گھر حاضر ہوکران کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور تہران و ہمدان میں ان کی تشییع جنازہ میں عوام کی بےمثال شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے شہید ہمدانی کے جذبہ اخلاص کا بہترین شکل میں جواب دیا اور ایرانی عوام شہداء کی قدرداں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید جنرل حسین ہمدانی کے گھر حاضر ہوکران کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور تہران و ہمدان میں ان کی تشییع جنازہ میں عوام کی بےمثال شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے شہید حسین ہمدانی کے جذبہ اخلاص کا بہترین شکل میں جواب دیا اور ایرانی عوام شہداء کی قدرداں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پر خطر میدانوں میں شہید حسین ہمدانی کی مجاہدت اور کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی نے اپنے خالص بندوں کے لئے شہادت کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے اور شہید ہمدانی جیسے بہادر افراد عادی موت کے حقدار نہیں بلکہ شہادت کے حقدار اور سزاوار ہیں۔

News ID 1858963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha