24 اپریل، 2016، 12:56 PM

شمالی کوریا کا زیر سمندر سے فضا میں نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا زیر سمندر سے فضا میں نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے زیر سمندر سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والا بیلسٹک میزائل تیار کرلیا جس کا تجربہ بھی کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے زیر سمندر سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والا بیلسٹک میزائل تیار کرلیا جس کا تجربہ بھی کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے زیر سمندر سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل میں سبمیرین سے فائر کیا گیا جو اپنے ہدف سے 300 کلو میٹر پہلے گرا تاہم ماہرین نے اسے ایک کامیاب تجربہ قرار دیا ہے۔

ادھر شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر جنوبی کوریا اور امریکہ نے شدید مذمت کی ہے جب کہ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے اس اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم جنوبی کوریا کو خطے کو مزید کسی صورتحال سے بچنے کے لیے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں 5 میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جب کہ 4 فروری سے اب تک 15 مختلف میزائلوں کے تجربات کیے جاچکے ہیں۔

News ID 1863534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha