مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنے مشورے پرعمل کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کرنا چاہیے جب کہ انہیں ابھی پارلیمنٹ کےسامنے صفائی بھی پیش کرنی ہے۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ مجھ پر الزامات ثابت ہوجائیں تو گھر چلا جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق الزام ثابت ہونے کے لئے استعفی ضروری ہے وزارت عظمی کے عہدے پر رہتے ہوئے شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو اپنے مشورے پرعمل کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کرنا چاہیے۔
News ID 1863497
آپ کا تبصرہ