21 اپریل، 2016، 2:59 PM

امریکہ کے مالی نظام تک رسائی کا کبھی مطلبہ نہیں کیا

امریکہ کے مالی نظام تک رسائی کا کبھی مطلبہ نہیں کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کے مالی نظام تک رسائی کا کبھی مطلبہ نہیں کیا ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرے اور دوسرے ممالک کو ایران کے ساتھ معاملات انجام دینے میں رکاوٹ پیدا نہ دے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کے مالی نظام تک رسائی کا کبھی مطلبہ نہیں کیا ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ امیرکہ اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرے اور دوسرے ممالک کو ایران کے ساتھ معاملات برقرار کرنے کے سلسلے میں رکاوٹ پیدا نہ دے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہم ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کرنے کے خواہاں ہے ہم نے کبھی امریکی مالی نظام تک رسائی کا مطالبہ نہیں کیا۔

جواد ظریف نے کہا کہ دنیا کے اکثرمعاملات ڈالر میں ہوتے ہیں اور غیر ملکی کمپنیاں امریکی خوف اور دھمکی کی وجہ سے ایران کے ساتھ معاملات سے خوفزدہ ہورہی ہیں اگر امریکہ دوسرے ممالک کو ایران کے ساتھ معاملات میں خوفزدہ نہ کرے تو یہ اقدام معاہدے کے مطابق ہوگا۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایران نے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے اور اب امریکہ اور مغربی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں تاکہ ایٹمی معاہدے کے مثبت اثرات ایرانی عوام مشاہدہ کرسکیں ورنہ معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

News ID 1863467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha