14 اپریل، 2016، 6:54 PM

افغانستانی فوج کے سربراہ کی پاکستان میں طالبان رہنماؤں کے خفیہ اجلاس پر تنقید

افغانستانی فوج کے سربراہ کی پاکستان میں طالبان رہنماؤں کے خفیہ اجلاس پر تنقید

افغانستانی فوج کے سررباہ جنرل قادم شاہ شاہیم نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان گروپ کے رہنماپاکستان کی سرزمین پراپنے محفوظ ٹھکانوں میں اہم ملاقاتیں اور اجلاس کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستانی فوج کے سررباہ جنرل قادم شاہ شاہیم نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان گروپ کے رہنماپاکستان کی سرزمین پراپنے محفوظ ٹھکانوں میں اہم ملاقاتیں اور اجلاس کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان  آرمی چیف جنرل قادم شاہ شاہیم نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں طالبان کے بیعت کرنے کے اجلاسوں سمیت دیگر اجتماعات ہورہے ہیں۔افغان آرمی چیف نے مشرقی صوبوں میں پاکستانی فوج کی طرف سے گولہ باری کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ افغان قیادت کو امید ہے کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔انکا کہنا تھاکہ طالبان گروپ کو وحدت جیسے چیلنجزکا سامنا ہے اور انکی مرکزی کمان کمزور ہوچکی ہے جو افغان سکیورٹی فورسز کے لیے ایک اچھی خبر ہے ، امید ہے پاکستان افغانستان کے مشرقی صوبوں میں اشتعال انگیزکارروائیوں کو فوری طور پر بند کردے گا۔

News ID 1863299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha