مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈین کابینہ کے سابق وزیر طیارہ حادثے میں اپنی بیوی ، بہن اور دو بھائیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی کیوبک میں کینڈین طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار کینیڈین کابینہ کے سابق وزیر اپنی بیوی ، بہن اور دو بھائیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر جین لاپیری اپنے اہل خانہ کیساتھ والد کی تدفین میں شرکت کیلئے خصوصی طیارے سے اپنے آبائی شہر جا رہے تھے کہ راستے میں دھند اور برف باری کے باعث انکے طیارے کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان سمیت 7 مسافر ہلاک ہو گئے ۔جین لاپیر ی کے والد پچھلے جمعے 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق طیار ہ ایئر پورٹ کے قریبی علاقے میں گرا ہے تاہم طیارہ ایک پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت تھا۔
کینیڈین کابینہ کے سابق وزیر طیارہ حادثے میں اپنی بیوی ، بہن اور دو بھائیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1862927
آپ کا تبصرہ