مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن کا کہنا ہےکہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع درحقیقت امن کے امکانات کو کم کررہی ہے۔امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے امریکہ اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کے لیے اپنا وعدہ نبھائے اور کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں کی تشکیل کے عمل پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری امن کے امکانات کو کم کررہی ہے، فلسطین کی زمینوں پر قبضے، وہاں پر چوکیوں کا قیام اور اس زمین پر مزید یہودیوں کیلئے آبادیوں کی تعمیر کا منظم عمل 2 ریاستی حل کے امکانات کو ختم کررہا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کا سب سے برا حامی ہے اور مسئلہ فلسطین کے حل میں امریکہ اور سعودی عرب بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔
امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن کا کہنا ہےکہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع درحقیقت امن کے امکانات کو کم کررہی ہے۔
News ID 1862695
آپ کا تبصرہ