19 مارچ، 2016، 12:48 PM

امریکی فوجی کمانڈ کی سربراہی کیلئے پہلی مرتبہ فوجی خاتون کا انتخاب

امریکی فوجی کمانڈ کی سربراہی کیلئے پہلی مرتبہ فوجی خاتون کا انتخاب

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ صدر باراک اوبامہ مرکزی امریکی فوجی کمانڈ کی سربراہی کیلئے پہلی مرتبہ خاتون کو نامزد کرینگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ صدر باراک اوبامہ مرکزی امریکی فوجی کمانڈ کی سربراہی کیلئے پہلی مرتبہ خاتون کو نامزد کرینگے۔ انہوں نے کہا ایئر فورس جنرل موری رابن سن کو امریکی ناردرن کمانڈ کا اگلا سربراہ مقرر کیا جائیگا۔ یہ کمانڈ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی ذمہ داری ہے۔ کارٹر نے کہا موری رابن سن کے پاس بڑا آپریشنل اور انتظامی تجربہ ہے۔ فوج کے اہم عہدے پرانکی تعیناتی سینٹ کی منظوری کے بعد مکمل ہو گی۔ امریکی فوج میں15فیصد خواتین شامل ہیں اور فوج میں انکا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔ پینٹا گون نے گزشتہ برس تمام لڑاکا عہدوں پر خواتین کی تعیناتی کی اجازت دی تھی۔

News ID 1862649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha