مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا" سویوز" خلائی راکٹ تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا ہے۔ روسی " سویوز" راکٹ قزاقستان کے بیکارنور خلائی مرکز سے تین خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوا ۔ خلانوردوں میں ایک امریکی اور دو روسی خلا باز شامل ہیں۔ ناسا کے مطابق تینوں خلا باز چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ