19 مارچ، 2016، 11:49 AM

دبئی فلائی کا طیارہ روس میں گر کر تباہ / 61 افراد ہلاک

دبئی فلائی کا طیارہ روس میں گر کر تباہ / 61 افراد ہلاک

دبئی سے روس جانے والا دبئی فلائی کمپنی کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی سے روس جانے والا دبئی فلائی کمپنی کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ روس کے جنوبی شہر روستو آن ڈان کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔مقامی وزارت ایمرجنسی کی ترجمان مرینا کوسٹیوکووا کا کہنا تھا کہ طیارے میں 55 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، جبکہ پرواز دبئی سے روستو آن ڈان آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
دبئی کے مقامی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے طیارہ روانہ ہوا۔ایمرجنسی سروسزکادعویٰ ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے کے سبب پائلٹ رن وے کا تعین نہ کرسکا اور لینڈنگ کے دوران رن وے سے پچاس سے سو میٹربائیں جانب گر کر تباہ ہوگیا۔روسی میڈیا کے مطابق طیارےکےمسافروں اورعملےکےافرادکےبارےمیں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

News ID 1862644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha