مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہے ہیں یورپی حکمراں بارودی سرنگوں سے بھر ہوئے میدان میں رقص کررہے ہیں۔ترک صدر نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو اسکرینوں پر بم پھٹتا دیکھ کر سب بے معنی لگتا ہے لیکن جب یہ بم ان کے اپنے شہروں میں پھٹیں گے تو پھر انہیں احساس ہو گا تاہم اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ اردوغان نے کہا کہ یورپ دہشت گرد گروہوں کی مدد کرکے ایسے میدان میں رقص کر رہا ہے جس میں چاروں طرف بارودی سرنگیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق یورپ سے آنے والےوہابی دہشت گردوں کا اصلی پڑاؤ ترکی میں ہوتا ہے اور ترکی میں انھیں ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے اور ٹریننگ کے بعد انھیں ترکی کی فوج کے زیر نظر شام مین داخل کیا جاتا ہے۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ممالا اب خود ہی دہشت گردوں کے خلاف اتحاد قائم کررہے ہیں یا دہشت گردوں کی حمایت کا ایکدوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہے ہیں یورپی حکمراں بارودی سرنگوں سے بھر ہوئے میدان میں رقص کررہے ہیں۔
News ID 1862639
آپ کا تبصرہ