مہر خبررساں ایجنسی نے بھکرتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والے 10 دہشت گردوں میں سے 3 کو سیکیورٹی فورسز نے ایک مقابلے کے بعد ہلاک کر دیاہےجبکہ 7دہشت گرد ابھی تک فرار ہیں جنکی تلاش میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق لشکر طیبہ اور جیش محمد کے 10 وہابی دہشت گرد گجرات کے راستے بھارت داخل ہوئے ،جس کی اطلاع پاکستانی سکیورٹی ایڈ وائزر جنرل (ر)ناصر جنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو دی تھی ۔ان دہشت گردوں نے بھارت کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی ۔ جبکہ یہ مبینہ دہشت گرد بھارت کے مشہور سومنات مندر پر حملے کی منصوبہ بندی کر کے آئے تھے ۔بھارتی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ان مبینہ دہشت گردوں کی لوکیشن کا پتا لگاکے ایک مقابلے کے بعد 3دہشت گردوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے ،لیکن ابھی تک ان کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ۔
آپ کا تبصرہ