13 مارچ، 2016، 8:25 AM

ہنگو میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 8 افراد ہلاک

ہنگو میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 8 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ ہنگو میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے ہلاک ہونے والے افراد ک تعداد 8 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ہنگو میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے ہلاک ہونے والے افراد ک تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی کان منہدم ہوگئی تھی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کوئلے کی کان میں یہ حادثہ رات 8 بجے پیش آیا، حادثے کے وقت 40 مزدور کان میں کام کررہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے فوری بعد پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے27 مزدروں کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیاتھا جبکہ ہلاک ہونے والے 2 مزدوروں کی لاشیں بھی کان سےنکال لی گئی تھیں۔
اب بھی کان میں پھنسے ہوئے مزدوروںکو بحفاظت نکالنےکےلیےامدادی کارروائی جاری ہے۔ریسکیو آپریشن میں سو سے زیادہ جوان مصروف ہیں اور بھاری مشینری کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ زخمی مزدروں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1862494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha