مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی افریقی ملک کیمرون کی فوج نے نائیجیریا کے فوجیوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سینکڑوں مغویوں کو بازیاب کرا لیا اس دوران بوکو حرام کے 100 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق تین دن تک جاری رہنے والے مشترکہ آپریشن میں فورسز نے سرحد کے قریب نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے کوماہی کا قبضہ بھی واگزار کروا لیا۔ آپریشن میں 2 فوجی ہلاک اور5 زخمی بھی ہوئے۔اس آپریشن سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن یہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب کہ امریکی سفارتکار نائیجیریا کے حکام کے ساتھ خطے میں امریکی افواج کی تعیناتی کے بارے میں صلاح و مشورہ کرنے میں مصروف ہیں۔
وسطی افریقی ملک کیمرون کی فوج نے نائیجیریا کے فوجیوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سینکڑوں مغویوں کو بازیاب کرا لیا اس دوران بوکو حرام کے 100 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1862170
آپ کا تبصرہ