22 فروری، 2016، 10:49 AM

جٹ برادری کے معاملے کو حل کرنے کے لئے اعلی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

جٹ برادری کے معاملے کو حل کرنے کے لئے اعلی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

بھارتی حکومت نے مظاہرے کرنیوالی جٹ برادری کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور معاملہ حل کرنے کے لیے حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی حکومت نے مظاہرے کرنیوالی جٹ برادری کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور معاملہ حل کرنے کے لیے حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی، اس ملاقات میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، دہلی پولیس چیف نے بھی شرکت کی ۔ ملاقات کے دوران جٹ برادری کے مظاہروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ آئندہ اجلاس میں کوٹہ سسٹم سے متعلق ترمیمی بل بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

News ID 1862007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha