1 فروری، 2016، 7:06 PM

روس کی جنیوا مذاکرات میں دہشت گرد گروہوں کی شرکت کی مخالفت

روس کی جنیوا مذاکرات میں دہشت گرد گروہوں کی شرکت کی مخالفت

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس جیش الاسلام سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو شامی عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا لہذا جنیوا مذاکرات میں دہشت گرد گروہوں کی شرکت کے خلاف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی کیٹلوف نے کہا ہے کہ روس جیش الاسلام سمیت  کسی بھی دہشت گرد گروہ کو شامی عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا لہذا جنیوا مذاکرات میں دہشت گرد گروہوں کی شرکت کے خلاف ہے۔ روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ جیش الاسلام دہشت گرد گروہ ہے اور اسے مذاکرات میں شرکت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیش الاسلام کے نمائندے محمد علوش مذاکرات میں شرکت کرنے کے لئے جنیوا پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1861510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha