26 جنوری، 2016، 11:12 AM

تائیوان اور جاپان میں سردی سے 90 افراد ہلاک

تائیوان اور جاپان میں سردی سے 90 افراد ہلاک

تائیوان اور جاپان میں سردی سے 90 افراد ہلاک ہو گئے برفانی طوفان اور سخت سردی نے تین براعظموں کو جکڑ رکھا ہے،امریکہ،یورپ اور ایشیائی ممالک سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان اور جاپان میں سردی سے 90 افراد ہلاک ہو گئے برفانی طوفان اور سخت سردی نے تین براعظموں کو جکڑ رکھا ہے،امریکہ،یورپ اور ایشیائی ممالک سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔امریکہ ،یورپ سمیت مشرقی ایشیائی ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،امریکہ کو ہلانے کے بعد طوفان نے اپنا رخ برطانیہ کی جانب کر لیا ہے۔ مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت معمر افراد کی ہے ،جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے سے کئی سو پروازیں منسوخ ہیں ،جیجو جزیرہ میں 60 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی برفانی طوفان آئے ہیں ،جاپان میں برفانی طوفان سے اب تک 600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ شدید ٹھنڈ سے کئی افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ادھر امریکہ کے مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے ٹل جانے کے بعد صفائی کا عمل جاری ہے،واشنگٹن میں زیر زمین ریلوے کے نظام کو محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا ہے ۔ تینوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
نیویارک سمیت کئی شہروں میں شہری برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں ،حکام کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں ۔
 

News ID 1861349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha