مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے والے جدید ترین " رعد " کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل " رعد " 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو 100 فیصد کامیابی سے نشانہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل رعد میں نہ صرف ایڈوانس نیویگیشن اورگائیڈنس سسٹم نصب ہے بلکہ میزائل پہاڑوں اورچٹانوں سےبچ کرچھپے ہدف تک آسانی سے پہنچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ میزائل مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان نے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے والے جدید ترین " رعد " کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News ID 1861191
آپ کا تبصرہ