5 جنوری، 2016، 5:45 PM

کویت نے بھی تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

کویت نے بھی تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

کویت نے بھی سعودی عرب کے دباؤ میں آکر اپنا سفیر تہران سے واپس بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے بھی سعودی عرب کے دباؤ میں آکر اپنا سفیر تہران سے واپس بلا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین،سوڈان اور جیبوتی کے بعد کویت نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفیر کو وطن واپس بلا لیا۔ کویتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں مشتعل افراد کی جانب سے سعودی سفارتخانے پر حملہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کو بہیمانہ اور سفاکانہ طور پر قتل ہی اس لئے کیا تھا تاکہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کردے اور سعودی عرب کا یہ اقدام سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے اشارے پر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے ساتھ اس سے قبل سعودی عرب کے مغربی آقا اور یورپی ممالک بھی مختلف بہانے بنا کر متعدد بار سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد پھر بحال کرچکے ہیں۔

News ID 1860849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha