1 جنوری، 2016، 2:42 PM

نئی دہلی کو آلودگی سے بچانے کیلئے نئے منصوبے کا آغاز

نئی دہلی کو آلودگی سے بچانے کیلئے نئے منصوبے کا آغاز

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کو آلودگی سے بچانے کیلئے نئے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ایک دن طاق نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور ایک دن جفت نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر نکالی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کو آلودگی سے بچانے کیلئے نئے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ایک دن طاق نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور ایک دن جفت نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر نکالی جائیں گی۔اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں یہ منصوبہ آزمائشی بنیاد پر 15 دن کیلئے شروع کیا گیا ہے۔منصوبے کے باعث طاق نمبر پلیٹ کی گاڑیاں سڑکوں پر نکلیں گی ٗ جفت نمبر پلیٹ والی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی اس طرح ایک دن میں دس لاکھ گاڑیاں پابندی کی وجہ سے سڑکوں سے غائب ہوں گی،اتوار کے دن یہ پابندی نہیں ہوگی ٗ موٹر سائیکلوں، خواتین ڈرائیور،سیاستدان اور وی آئی پی شخصیات پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔خلاف ورزی کرنے پرعوام پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔

News ID 1860743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha