مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ایک بس پر وہابی دہشت گرد تنظيم الشباب نے حملہ کردیا مسلمان مسافروں نے وہابی دہشت گردوں کے شر سے عیسائی مسافروں کو بچا لیا ۔مسلمان مسافروں نے وہابی دہشت گردوں کو دوآپشنز دیئے کہ یا تو سب کو مار دیں یا پھر سب کو چھوڑدیں تاہم اس حملے کے دوران بھی دوافراد مارے گئے ہیں اطلاعات کے مطابق صومالی سرحد پر شمال مشرقی گاؤں ال واک کے نزدیک نیروبی سے مندیراشہرجانیوالی بس کو وہابی شدت پسندوں کے ایک گروہ نے روک لیا ۔مندیرا کے گورنر علی روبا کے حوالے سے بتایاکہ مقامی افراد نے حب الوطنی اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کیا ، مسافروں کی جانب سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہابی شدت پسندوں نے انہیں چھوڑ دیا تھا۔
بس کے ڈرائیور سے رابطے میں رہنے والے کمپنی کے ملازم نے بتایاکہ مسلمانوں نے ساتھی عیسائی مسافروں سے الگ ہونے سے انکار کر دیا تھا، ایک شخص شدت پسندوں کی طرف سے بس سے زبردستی اتارے جانے کے بعد بھاگنے کی کوشش کے دوران ماراگیاتاہم دوسرے مسافر کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی ان کے مذہب کے بارے میں کچھ علم ہوسکا۔
کینیا میں ایک بس پر وہابی دہشت گرد تنظيم الشباب نے حملہ کردیا مسلمان مسافروں نے وہابی دہشت گردوں کے شر سے عیسائی مسافروں کو بچا لیا ۔
News ID 1860487
آپ کا تبصرہ