مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ گشت پر خود کش حملے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹرنے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خیزمواد سے لیس موٹرسائیکل سوارنے خود کو نیٹوقافلے کے قریب لاکر دھماکے سے اڑا دیا جس میں فوجیوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملے میں نیٹو کے 19 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے صوبے ہلمند میں فورسز کے ساتھ گھمسان سے لڑائی جاری ہے اور صوبے پر قبضے کے لئے طالبان تیزی سے پیش قدمی بھی کررہے ہیں۔
افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ گشت پر خود کش حملے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1860467
آپ کا تبصرہ