مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بوسنیا میں اجتماعی قبر سے 200 لاشیں دریافت کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بوسنیا کے مشرقی علاقے کوزلوک میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی جہاں سے تقریباً دو سو نعشیں برآمد ہوئیں۔ خیال ہے مذکورہ ہلاک شدگان کو 1992 تا1995 کے درمیان سربرینکا کی جنگ کے دوران سربوں کی طرف سے بوسنیائی مسلمانوں کے وحشیانہ قتل اور انہیں اجتماعی طور پر دفن کیا گیا تھا جس پر حکام تاحال ان افراد کی اجتماعی قبروں کی تلاش کا کا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق بوسنیا میں اجتماعی قبر سے 200 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
News ID 1860342
آپ کا تبصرہ