مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر قندھار پر طالبان کے حملے میں 9 حملہ آور دہشت گردوں سمیت 45 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 30 سے زائد طالبان حملہ آوروں نے پہلے قندھار ایئرپورٹ کے گیٹ پر حملہ کیا اور اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں 45 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارتِ دفاع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں، حملہ آوروں نے ایئرپورٹ پر موجود خواتین اور کئی بچوں کو بھی یرغمال بنا لیا جب کہ ایئرپورٹ کے احاطے میں افغان اور نیٹو فورسز کا مشترکہ ہیڈ کوارٹر بھی قائم ہے۔
افغانستان کے شہر قندھار پر طالبان کے حملے میں 9 حملہ آور دہشت گردوں سمیت 45 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔
News ID 1860188
آپ کا تبصرہ