ایتھوپیا میں مسلح  دہشت گردوں کی فائرنگ سے 160 افراد ہلاک

ایتھوپیا کی مغربی سرحد کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا کی مغربی سرحد کے قریب مسلح  دہشت گردوں کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایتھوپیا کی مغربی سرحد کے قریب گیمبیلا ریجن کے علاقے جاکاوا میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایتھوپیا کے وزیر برائے کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کے مرلی قبائل سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 60 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور متعدد بچوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں، حملہ آوروں کے تعاقب میں ایتھوپین فورسز جنوبی سوڈان میں بھی داخل ہو سکتی ہیں۔

News Code 1863365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =