9 دسمبر، 2015، 3:20 PM

روس کے داعش پربحری جہازوں سے بھی حملے شروع

روس کے داعش پربحری جہازوں سے بھی حملے شروع

روس نے بحیرۂ روم میں اپنی ایک آبدوز سے پہلی بار شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے بحیرۂ روم میں اپنی ایک آبدوز سے پہلی بار شام میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ روس کے وزیردفاع سرگے شوئگو نےٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود روسی آبدوز’روستوو آن ڈون‘ سے ’کلبیر‘ کروزمیزائلوں کے ذریعے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں داعش کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن وہ مکمل اعتماد کے ساتھ یہ ضرورکہہ سکتے ہیں کہ اس میں داعش کے اسلحے کے ذخیروں اوربارودی سرنگ بنانے والی ایک فیکٹری کے علاوہ تیل کی رسد کے ذرائع کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1860179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha