9 دسمبر، 2015، 10:49 AM

ترکی کے بارے میں روس اپنے مؤقف پر قائم

ترکی کے بارے میں روس اپنے مؤقف پر قائم

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ترکی کے بارے میں روس اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ترکی کے بارے میں روس اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ترکی کی طرف سے روس کے گرائے گئے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جس سے تمام راز فاش ہوجائیں گے اور ترکی کو روس کا جہاز گرانے پر شرمندہ اور پشیمان ہونا پڑےگا۔

روس کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ نے شام کی سرحد کے اندر روسی جنگی جہاز کو گرا کر روس کی پشت میں خنجر گھونپا ہے اور ترکی داعش دہشت گردوں سے تیل خرید کرانھیں مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہا ہے۔ روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور روس نے ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 

News ID 1860173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha